وکی لیکس کے مالک جولین اسانج کی فوری امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا

Published: 01-04-2024

Cinque Terre

 وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی فوری امریکہ حوالگی کامعاملہ ٹل گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولین اسانج کی امریکا حوالگی کے معاملے پر لندن ہائیکورٹ مئی میں مزید سماعت کرےگی،لندن ہائیکورٹ کوفیصلہ  سنانے سے پہلے امریکا میں جولین اسانج کی ممکنہ سزا پریقین دہانی درکار ہے۔2019 سےجیل میں قید جولین اسانج سال 11-2010 میں خفیہ امریکی معلومات افشا کرنے  پر امریکا کو مطلوب ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی کورٹ نے 2021  میں جولین اسانج  کو امریکا کے حوالے کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا  تھا۔ برطانوی سپریم کورٹ نے بھی 2022 میں ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار  رکھا تھا۔سپریم کورٹ کےفیصلےکے بعد اُس وقت کی ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے بھی جولین اسانج کو امریکا کےحوالےکرنےکی اجازت دی تھی۔جولین اسانج کے وکلا کا مؤقف ہےکہ جولین اسانج کےخلاف مقدمہ سیاسی محرکات کے سبب بنایا گیا ہے۔فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر لندن ہائی کورٹ کے باہر جولین اسانج کے حامی ’فری فری جولین اسانج‘ کے نعرے بلند کرتے رہے۔