Published: 01-04-2024
پاکستان میں ہی نہیں ترقی یافتہ ملک برطانیہ میں بھی بجلی اور گیس کے میٹرز خراب ہونے پر بھاری بل آنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی گھروں میں نصب تقریباً 40 لاکھ سمارٹ میٹرز خراب ہیں , میٹرز کا آن لائن رابطہ منقطع ہونے پر کمپنیاں صارفین کو اوسط بل بھیجتی ہیں, اس کے علاوہ زائد ادائیگی والے صارفین کو میٹرز ٹھیک ہونے پر رقم واپس لینے میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔