Published: 01-04-2024
برطانیہ میں اپنے شوہر کو چھری گھونپ کر موت کے گھاٹ اتارنے والی خاتون کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 70سالہ کرسچین راولے نامی خاتون ہپناٹزم کی ماہر ہے۔ پراسیکیوٹرز کی طرف سے عدالت میں بتایا گیا کہ اس نے اپنے 72سالہ شوہر آئیان راولے کو پیٹھ میں چھرا گھونپا اورایسی سفاکیت کا مظاہرہ کیا کہ بیٹھ کر اسے مرتے ہوئے دیکھتی رہی۔ڈیلی سٹار کے مطابق ابتدائی طور پر کرسچین نے پولیس تفتیش میں بتایا کہ وہ گھریلو تشدد کا شکار تھی جس کی وجہ سے اس نے اپنے شوہر کو قتل کیا، تاہم بعد ازاں اس کا یہ بیان غلط ثابت ہوا اور معلوم ہوا کہ اسے شوہر کی طرف سے کسی استحصالی روئیے کا سامنا نہیں تھا اور اس نے اسے بلااشتعال قتل کیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت کی طرف سے کرسچین کا جرم ثابت ہونے پر اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ اسے 15سال اور 153دن سے پہلے ضمانت پر بھی رہا نہیں کیا جائے گا۔