قومی ٹیم میں قیادت کی تبدیلی پر پی سی بی کی جانب سے واضاحتی بیان جاری

Published: 01-04-2024

Cinque Terre

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ایک اسٹریٹجک اقدام کے تحت وائٹ بال کرکٹ کی قیادت کو تبدیل کیا۔ترجمان پی سی بی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  شاہین آفریدی نے بلاشبہ خود کو ایک اسٹار فاسٹ بالر ثابت کیا ہے،شاہین آفریدی کی کارکردگی کو برقرار رکھنےکیلئے روٹیشن اور آرام کی اہمیت کوسمجھتےہیں۔فیصلہ کھلاڑیوں کے کریئر اور بالرز کو انجریز سے بچانے کے عزم سے مطابقت رکھتا ہے،ورک لوڈ مینجمنٹ کومدنظر رکھتے ہوئے بالرز کی نمایاں کارکردگی کیلئے فیصلہ کیا گیا۔