عائشہ عمر کے طویل عرصے کے بعد سرجری کروانے کی اصل وجہ سامنے آگئی

Published: 01-04-2024

Cinque Terre

 پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں اپنی کالر بون کی پیچیدہ سرجری کروائی ہے جو 8 برس قبل ایک کار حادثے میں ٹوٹ گئی تھی، اب انہوں نے طویل عرصے کے بعد سرجری کروانے کی اصل وجہ بھی بتادی۔آپریشن سے قبل ریکارڈ ہونیوالے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میرے ڈرامہ سیریل بلبلے کی شوٹنگ چل رہی تھی، اسی دوران مجھے ایک دن کی شوٹ کے لیے کراچی سے حیدرآباد جانا تھا۔ میرے ساتھ اداکار اظفر رحمٰن بھی تھے،  اس دن میرا ڈرائیور چھٹی پر گیا ہوا تھا ہم اظفر کے ڈرائیور کے ساتھ جارہے تھے جو کہ ہائی وے پر بہت تیز گاڑی چلا رہا تھا۔ میں پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی اور یہ میری غلطی تھی کہ میں نے سیٹ بیلٹ نہیں لگائی ہوئی تھی اس وقت، اچانک ہائی وے کے بیچ میں ٹوٹی ہوئی سڑک (گڑھا) آگئی۔اداکارہ نے بتایا کہ ہماری گاڑی کے ساتھ ہی ایک ٹریک تھا، وہ اس گڑھے سے بچنے کے لیے بغیر انڈیگیٹر (سگنل) دیئے ہماری صف میں آگیا جس سے ہماری گاڑی ٹکرا گئی۔ اس کے نتیجے میں میری کالر بون ٹوٹ گئی، مجھے 5 فریکچر آئے تھے۔عائشہ عمر نے مزید بتایا کہ اس وقت مجھے 2 ڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دیا جبکہ ایک ڈاکٹر نے تسلی دی کہ یہ جڑ جائے گی لیکن یہ نہیں جڑی اور اب 8 برس بعد اس ہڈی کی حالت مزید خراب ہوگئی ہے۔اداکارہ نے دوران انٹرویو بتایا کہ اب شادی کا فیصلہ کرلیا ہے، اس لیے سرجری کروا رہی ہوں تاکہ شادی کے بعد اپنے بچوں کو گود میں اُٹھا سکوں،  ابھی میں بامشکل ڈیڑھ سے 2 کلو وزن ہی اُٹھا سکتی ہوں لیکن امید ہے کہ  سرجری کے بعد میں مکمل صحت یاب ہوجاؤں گی۔عائشہ عمر نے اپنے ہونے والے شوہر کی خوبیاں بھی بتائیں اور کہا کہ میرا ہونے والا شوہر اچھا انسان ہو اور سنگل ہو کیونکہ میں کسی کا گھر خراب نہیں کرنا چاہتی۔