Published: 01-04-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں گجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن جاری تھانہ لاری اڈا پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتارکرکے درجنوں پتنگیں برآمد کرلیں تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی خصوصی ہدایت پر گجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے 2پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔حسیب حسن ولد محمد عنصر 2۔اسد جاوید ولد محمد جاوید شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے درجنوں پتنگیں اور ڈوریں برآمدکر لی گئی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔ یہ خطرناک کھیل اب تک بہت سی قیمتی جانے لے چکا ہے۔' ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر '