ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا گورنمنٹ زمیندار ہائی اسکول گجرات کا اچانک دورہ

Published: 02-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ زمیندار ہائی اسکول گجرات کا اچانک دورہ کیا اور وہاں جاری جماعت نہم کے لیے قائم کئے گئے امتحانی مرکز میں امتحانات کا تفصیلی جائزہ لیا، طلبہ کو دیجانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہاکہ امتحانی مراکز میں طلباء و طالبات کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت انکے بہتر مستقبل کے لئے صفائی و سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری میٹرک کے امتحانات میں پیپر مقررہ اوقات شروع ہوئے، جبکہ وقت پر ہی انکو ختم کیا جائیگا۔ طالبعلموں کی سیکورٹی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے،  انہوں نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی، صاف پانی، واشرومز، سیٹنگ بینچز سمیت دیگر بنیادی سہولیات کو چیک کیا جا رہا ہے۔