بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا

Published: 03-04-2024

Cinque Terre

یورپی ملک بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔برسلز میں بیلجیئم کی وزیر خارجہ حدجہ لحبیب نے نیٹو کے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ بیلجیئم وقت آنے پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ بیلجیئن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ پر قرارداد کا کوئی نتیجہ نظر نہیں آ رہا۔