اسرائیلی جارحیت اور بمباری کے باعث غزہ کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا، عالمی رپورٹ

Published: 03-04-2024

Cinque Terre

عالمی بینک اور اقوام متحدہ نے اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ کی پٹی کے مالی نقصانات کے حوالے سے مشترکہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023 سے جنوری 2024 تک اسرائیلی بمباری سے بنیادی ڈھانچے تباہ ہوگیا ہے۔ مشترکہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے مالی نقصانات کا تخمینہ 18 ارب 50 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مشترکہ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے 10 لاکھ شہری بے گھر ہو گئے جبکہ 75 فیصد آبادی نقل مکانی پر مجبور ہو گئی۔