Published: 03-04-2024
غزہ میں میزائل حملے میں امدادی کارکنوں کی ہلاکتوں پر اسرائیلی صدر نے معافی مانگ لی۔غزہ کے علاقے دیر البلاح میں ورلڈ سینٹرل کچن کے عملے کے قافلے پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 7 ارکان مارے گئے تھے۔اسرائیل کے صدر آئیزیک ہرزوگ نے امریکی ادارے ورلڈ سینٹرل کچن کے سربراہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعے پر گہرے غم کا اظہار کیا اور ان سے ان 7 قیمتی جانوں کی بمباری سے ہلاکت پر معافی مانگی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہایک آزاد اور پیشہ ور ماہر ادارہ غزہ میں ورلڈ سینٹرل کچن کے غیرملکی امدادی کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کرے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن بھی امدادی گروپ کے بانی کو فون کر کے تعزیت کا اظہار کرچکے ہیں۔