Published: 03-04-2024
کاکول میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔ کپتان بابراعظم کی ٹیم میں اعظم خان توجہ کا مرکز بنے رہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم فٹنس کیمپ کاکول میں جاری ہے جہاں کھلاڑی دو سیشنز میں فٹنس کو بہتر بنانے کےلیے ڈرلز کرتے ہیں، کیمپ میں قومی کرکٹرز کے درمیان ٹگ آف وار کا مقابلہ ہوا، شاداب خان نے سوشل میڈیا پر مقابلے کی ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہو گئی۔کپتان بابر اعظم کی ٹیم میں اعظم خان شامل تھے جنہوں نے خوب زور لگایا، ویڈیو کے کیپشن میں شاداب خان نے اعظم خان کی طاقت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کنگ آف اسٹرینتھ، اسی لیے تو بڑے چھکے مارتا ہے۔فٹنس کیمپ 8 کی بجائے اب 7 اپریل کو ختم ہو گا جس کے بعد کھلاڑی اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔کیمپ کے اختتام پر قومی کرکٹرز چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے دعوت افطار میں شرکت کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔ منتخب سکواڈ 14 اپریل کو اسلام آباد میں جمع ہو گا۔