ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی تنزلی

Published: 03-04-2024

Cinque Terre

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی۔بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 192 رنز سے شکست دینے کے بعد سری لنکا کی ٹیم چھٹے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ بنگلادیش کی ٹیم سیریز ہارنے کے بعد چھٹے سے 8 ویں نمبر پر چلی گئی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت پہلے جبکہ آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ویسٹ انڈیز کا چھٹا اور جنوبی افریقا کا 7 واں نمبر ہے۔