Published: 03-04-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات میں سرگودھا روڈ پر جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ اہم شخصیت کو گرفتار کر لیا گیا ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر غیر رجسٹرڈ ادویات اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری کاروائیوں میں ملزم گرفتار جعلی ادویات کے خلاف چھاپہ مار کاروائی سرگودھا روڈ گجرات میں واقع پاکستان ڈسٹریبیوٹر پر کی گئی چھاپہ مار کاروائی میں پراونشل ڈرگ انسپکٹر بھی ہمراہ چھاپہ مار کاروائی میں بھاری مقدار میں ملٹی نیشنل ادویات برآمد 33 مختلف کٹیگری کی سینکڑوں کی تعداد میں ادویات برآمد کر لی گئی۔مذکورہ ادویات کو قبضے میں لیکر سٹور کو سیل کر دیا گیا