جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں:6ملزمان گرفتار، 1کلو سے زائد چرس 10لیٹر شراب، 120لیٹر لہن،4عدد پسٹل30بور اور12بور بندوق برآمد

Published: 03-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری 6ملزمان گرفتار، 1کلو سے زائد چرس، 10لیٹر شراب، 120لیٹر لہن،4عدد پسٹل30بور اور12بور بندوق تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ گلیانہ انسپکٹر شاہد حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم بلال آصف ولد محمد آصف سکنہ بدھو چک کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1250 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ انسپکٹر احسان اللہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم قمر عباس ولد شاہ محمد سکنہ سرخپور کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے اسلحہ نا جائز 3عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے جبکہ تھانہ منگوال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد افضال ولد محمد علی سکنہ شاہ جہانیاں کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 12 بور بندوق بر آمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر SIاختر محمود نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ ولد خلیل احمد سکنہ سرائے عالمگیر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹڑ مجاہد فاروق نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر حسن رضا ولد ارشاد احمد سکنہ دولانوالہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 5لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم شاہزیب اسلم ولد محمد اسلم سکنہ گجرات کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 5لیٹر شراب، 120لیٹر لہن اور شراب کی چالو بھٹی قبضہ پولیس میں لے لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔