Published: 05-04-2024
مسلم ممالک میں بائیکاٹ سے تنگ میکڈونلڈ نے اسرائیل میں اسرائیلی کمپنی سے اپنے تمام فرنچائز خریدنے کی تیاری کرلی۔حصص گرنے کے بعد امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی اسرائیلی فرنچائز ایلونیال سے 225 ریسٹورنٹ خریدے گی۔ امریکی فوڈ چین کے زیادہ تر ریسٹورنٹ مقامی ملکیت میں ہیں۔ ایلونیال کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کو کھانے عطیہ کرنے کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکی ریسٹورنٹ کی فروخت میں کمی آئی تھی۔ ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت مختلف مسلم ملکوں میں بائیکاٹ سے امریکی ریسٹورنٹ کی سیل متاثر ہوئی ہے۔ کمپنی نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا پہلا سہ ماہی سیلز ہدف حاصل نہیں کرسکی۔