ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا اسلام آباد گرائمر اسکول شادیوال کا دورہ

Published: 07-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اسلام آباد گرائمر اسکول شادیوال کا دورہ کیا،سکول پہنچنے پر ڈائریکٹر اسلام آباد گرائمر اسکول چوہدری عمران مہدی نے ان ویلکم کیا اور روایتی پگ پہنائی اور سکول کے ننھے طلباء نے ان کو پھول پیش کیے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے چوہدری عمران مہدی کے ہمراہ سکول میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، چوہدری عمران مہدی نے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کو سکول کا وزٹ کروایا ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری وقت کی ضرورت ہے، درخت ماحول سے مضر اجزاء کو جذب کرتے ہیں اور صحت مند اجزاء ماحول میں خارج کرتے ہیں، درخت نہ صرف ماحول کو صاف رکھتے ہیں بلکہ خوبصورت بناتے ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والی نسل میں شجرکاری کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، بچوں کو درختوں سے پیار اور ان کی  حفاظت کی تعلیم دینا ہوگی،آنے والی نسل کو خوبصورت اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے ہر فرد کو شجرکاری مہم میں حصہ لینا ہوگا اور اپنے اردگرد خالی جگہوں پر شجرکاری کاری کرے، ضلع انتظامیہ گجرات سرکاری سطح اور نجی اداروں کے ساتھ مل کر ضلع بھر میں شجرکاری کررہی ہے، درختوں کی حفاظت اور ابیاری کا خاص خیال کیا جارہا ہے