شہید کانسٹیبل باطی خان کے یوم شہادت‘آبائی گاؤں میں خصوصی دعائیہ تقریب

Published: 07-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)شہید کانسٹیبل باطی خان کے یوم شہادت کے موقع پر اس کے آبائی گاؤں میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں شہید کانسٹیبل باطی خان کے یوم شہادت کے موقع پر اس کے آبائی گاؤں میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں انسپکٹر سجاد، شہید کے اہل خانہ،دیگر پولیس افسران و اہل دیہہ نے شرکت کی۔شہید کانسٹیبل باطی خان کی لحد پر حاضری دی گئی، انسپکٹر سجاد نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے فرض کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہیدکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں جنہوں نے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا۔شہداء کی لازوال قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔