ذہنی معذور لڑکی کیساتھ دست درازی کرنے والا درندہ گرفتار

Published: 07-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات۔تھانہ گلیانہ پولیس نے ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار کر لیا  تفصیلات کے مطابق تھانہ گلیانہ کے رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بیٹی ذہنی معذور ہے جو کہ Intellectual Disability سنٹر میں زیر تعلیم ہے۔جہاں ادارے کے سکیورٹی گارڈ نے اس سے جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ گلیانہ نے واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا اور ملزم عارف ولد محمد انور سکنہ نصیرہ کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے ایسے گھناؤنے فعل میں ملوث وحشی ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔