Published: 08-04-2024
تہران: ایران کے سپریم لیڈر کے ایک مشیر نے خبردار کیا کہ شام میں حملے کے بعد اسرائیلی سفارت خانے “اب محفوظ نہیں” ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ان کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے فضائی حملے میں 7 پاسداران انقلاب کے اراکین ہلاک ہوئے۔آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر یحییٰ رحیم صفوی نے ’’ایرانی نیوز ایجنسی‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی (اسرائیلی) حکومت کے سفارت خانے اب محفوظ نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمتی محاذ تیار ہے، یہ (ردعمل) کیسا ہوگا، اس کے لیے انتظار کرنا ہوگا۔ صفوی نے مزید کہا کہ “اس ظالمانہ حکومت کا مقابلہ کرنا ایک قانونی اور جائز حق ہے”۔سینئر مشیر یحییٰ رحیم صفوی نے مزید کہا کہ خطے کے ارد گرد متعدد اسرائیلی سفارتخانوں کو “بند کر دیا گیا ہے”۔ علاوہ ازیں اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔