Published: 14-04-2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے شوہر کی انتخابی مہم تیز کردی۔پنجاب اسمبلی کے حلقے پی بی 32 گجرات میں انتخابی مہم کے سلسلے میں قیصرہ الہٰی نے کنجاہ میں خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی تمام صعوبتوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔قیصرہ الہٰی نے مزید کہا کہ لوگوں کو غلط فہمی تھی کہ پرویز الہٰی مشکلات پڑنے پر بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔