ایران اسرائیل کشیدگی، یورپی یونین وزارئے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

Published: 14-04-2024

Cinque Terre

ایران کی جانب سے شام میں اسکے قونصل خانے پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں گزشتہ شب ایران کے میزائل اور ڈرون حملے کے تناظر میں یورپی یونین کے وزارئے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس منگل کو طلب کیا ہے۔ جوزف بوریل نے مزید کہا کہ یورپی یونین اجلاس میں اسرائیل پر ایران کے حملوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد خطے کی کشیدگی میں کمی اور سلامتی کےلیے کردار ادا کرنا ہے۔