اسرائیل درست وقت پر ایران سے حملوں کی قیمت کا تعین کرے گا، بینی گینٹز

Published: 14-04-2024

Cinque Terre

اسرائیلی جنگی کابینہ کے وزیر بینی گینٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل درست وقت پر ایران سے حملوں کی قیمت کا تعین کرے گا۔اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر جنگ بینی گینٹز نے کہا کہ اسرائیل علاقائی اتحاد بنائے گا اور درست وقت پر ایرانی حملوں کی قیمت کا تعین کرے گا۔اسرائیلی وزرات عظمٰی کے امیدوار بینی گانٹز نے کہا کہ ایران کے خلاف معاملہ ختم نہیں ہوا، علاقائی اتحادیوں کے ساتھ ایران کو جواب دیں گے۔ اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن نے کہا ایرانی حملے کا مؤثر جواب اپنے مقررہ وقت پر دیں گے۔