Published: 15-04-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) حلقہ این اے 64 کی سابقہ امیدوار قیصرہ الہٰی اور سمیرا الہٰی، باسمہ ریاض ایم پی اے، چوہدری پرویز الہٰی کے ضمنی الیکشن کمپین کی کنجاہ آمد سے قبل پولیس نے 4شہریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ گرفتار ہونے میں ڈاکٹر عارف حبیب، مدثر مختار، نیئر بشیر چٹھہ ایڈووکیٹ انکم ٹیکس،اویس کریمی کو گرفتار کر لیا۔ جس سے شہر میں خوف و ہراس کی فضاء کی قائم ہو گئی اور لوگوں میں اس واقع سے غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ بعد ازا سیکرٹری بار گجرات رضوان چیمہ کی مداخلت سے نیئر بشیر چٹھہ کو باعزت رہا کر دیا گیا۔ عوامی سماجی حلقوں نے بے گناہ شہریوں کو پولیس کی طرف سے گرفتار کرنے پر شدید مذمت کی گئی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ کنجاہ کے شہریوں کو فوری طور پر باعزت رہا کیا جاسکے۔