پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات‘سالانہ رپورٹ پیش

Published: 15-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،سیلاب کے بعد ملکی سطح پر 47.7فیصد معذور افراد کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے،جبکہ گھر کی مرمت کیلئے 20.6  فیصد لوگوں کو ضرورت ہوتی ہے،پینے کے صاف پانی کی 13 فیصد لوگوں کو ضرورت ہوتی ہے،صرف 15.9 لوگوں کو موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی ہے جبکہ 60.7 فیصد افراد کو اس بارے میں بہت کم معلومات ہیں،ملک کی نصف سے زائد تقریبا' 52  فیصد آبادی اپنے علاقوں میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں نہیں جانتے، 37.2 فیصد لوگوں کے مطابق سوشل میڈیا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق شعور بیدار کرنے کا سب سے موثر ذریعہ ہے،یہ باتیں حقوق العباد ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر سید محمد اشفاق نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے 2023ء کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہیں، صدر سید محمد اشفاق کا مزید کہنا تھا کہ حقوق العباد ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن پاکستان  2020ء سے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام کر رہی ہے، یہ تنظیم 2014ء میں اقوام متحدہ کیذیلی ادارے ایکو ساک کی خصوصی مشاورتی حیثیت اور یو این او انوائرمنٹ سے 2018ء میں آبزرور کی حیثیت کی حامل ہے جو کہ پاکستان میں سماجی بہبود، ماحولیاتی پائیداری، خواتین کے حقوق اور کمیونٹی کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے وقف ایک این جی اوہے،یہ سروے ملک کے چاروں صوبوں کے سولہ اضلاع میں 1600 افراد کے آراء پر مشتمل ہے،جو کہ 15 نومبر سے لیکر 20 دسمبر 2023ء کے دوران کیا گیا ہے،سید محمد اشفاق نے مزید کہا کہ یہ رپورٹ نہ صرف موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے بلکہ پالیسی سازوں، ماحولیات کے ماہرین اور ماہرین قانون کے لیے ایکرہنما دستاویز طور پر بھی کام آئے گی۔