کراچی: مختلف ایئرلائنز کی پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار

Published: 16-04-2024

Cinque Terre

کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی مختلف ایئرلائنز کی دو طرفہ پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پروازوں کو آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد آنے اور جانے والی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق مختلف نجی ایئرلائنز کی کراچی سے لاہور کی دو طرفہ 4 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پی آئی اے کی کراچی جدہ کی دو طرفہ پرواز پی کے731 اور پی کے 732 منسوخ کرنا پڑیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی لاہور کی دو طرفہ پرواز پی کے 302 اور 303 منسوخ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ کی دو طرفہ پروازیں پی کے 310 اور 311 بھی منسوخ ہوئیں۔ جبکہ کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 306 تاخیرکا شکار ہوئی اور11بجے روانہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے جدہ کی رات 11 بجےکی پرواز میں تاخیر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے جدہ کی پرواز رات 12:45 بجےشیڈول کر دی گئی۔