گڈ بائے کہنے والے امیتابھ واپس کے بی سی میں آنے کیلئے تیار

Published: 17-04-2024

Cinque Terre

کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کو خیر باد کہنے والے امیتابھ بچن ایک مرتبہ پھر شو کے نئے سیزن میں آنے کےلیے تیار ہیں۔ شو کے چینل سونی نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ ویڈیو میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ "ہر آغاز کا ایک اختتام طے ہے، لیکن لوگوں کا بےحد پیار اختتام کے بعد دوبارہ آغاز کو یقینی بناتا ہے۔" اس میں یہ بھی کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "گونجی جو آپکے پیار کی آواز تو پھر مجھے واپس آنا پڑا۔ پوسٹ میں بتایا گیا کہ 26 اپریل سے کے بی سی کے 16ویں سیزن کا آغاز ہونے جارہا ہے۔