لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف انکوائری شروع، کمیٹی تشکیل

Published: 17-04-2024

Cinque Terre

سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر انکوائری کمیٹی بنا دی۔آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کے خلاف انکوائری کمیٹی میجر جنرل کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔انکوائری کمیٹی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الزامات کی تحقیقات کرے گی۔