اقوام متحدہ کی غزہ و مغربی کنارے کیلئے 2.8 ارب ڈالر فنڈنگ کی اپیل

Published: 17-04-2024

Cinque Terre

اقوام متحدہ نے غزہ اور مغربی کنارے کےلیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے کی 30 لاکھ آبادی کےلیے فوری امداد کی ضرورت ہے۔عالمی ادارے کا مزید کہنا ہے کہ غزہ کو امداد کی رسائی بہتر بنانے کےلیے اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے آفس برائےامور انسانی امداد (او سی ایچ اے) کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں قحد کا خطرہ ہے جو کسی بھی وقت آنے کا امکان ہے، غزہ کی نصف سےزیادہ آبادی بھوک کی تباہ کن سطح کا سامنا کررہی ہے۔او سی ایچ اے کے مطابق شمالی غزہ کے بازاروں میں بنیادی غزائی اشیاء کی شدید کمی ہے، وہاں کی آبادی امدادی راشن دینے والے غیر رسمی سپلائرز پر انحصار کررہی ہے۔