کے ایف سی بند کرو‘سنی تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

Published: 21-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سنی تحریک گجرات کے زیر اہتمام فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی اور یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حق میں گزشتہ روز کے ایف سی سروس موڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت قاری محسن سٹی صدر سنی تحریک عتیق بٹ جنرل سیکرٹری بلال بھائی،عبداللہ بھائی انچارج رابطہ حسن  بھائی نے کی احتجاجی مظاہرہ میں گجرات کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ سمیت جماعتی کارکنوں کی  بڑی تعداد شریک تھی مظاہرین نے اسرائیلی و یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کے نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے مظاہرین نے اس موقع پر فلسطین کی ازادی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ گجرات شہر میں قائم یہودیوں کی فوڈ چین  کے ایف سی اور میکڈونلڈ کی برانچیں بند کی جائیں قاری محسن رضا اور عتیق بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پر امن احتجاج کا مقصد اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز بلند کرنا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ گجرات سمیت پاکستان میں یہودیوں کی تمام مصنوعات کی خرید وفروخت پر پابندی لگائی جائے کیونکہ اگر ہم اور کچھ نہیں تو کم از کم یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے ان کی معیشت کو پہنچنے والے فائدے کو تو روک سکتے ہیں تمام مظاہرین احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد پر امن طور پر منتشر ہوگئے