آج فتح کا جشن منائینگے‘دھاندلی کا واویلا کر کے گڑ بڑ کرنیوالوں سے نمٹنا جانتے ہیں‘چوہدری وجاہت حسین

Published: 21-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ آج حلقہ پی پی 32میں چوہدری ظہور الٰہی شہید دھڑے کی جیت کا دن ہے ساتھی بغیر ڈر خوف کے ووٹ کاسٹ کریں اور کروائیں انشاء اللہ شام کو فتح کا جشن منائیں گے انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا واویلا کر کے پولنگ اسٹیشنوں پر گڑبڑ کرنے والوں سے نبٹنا ہمارا سنگ دھڑا جانتا ہے انشاء اللہ آج چوہدری موسیٰ الٰہی تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہونگے، انہوں نے اپنے سنگ دھڑے ساتھیوں کو ہدایت کی کہ ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ کم نہ ہو عوام اور ساتھی اپنے احباب سمیت بھرپور ووٹ کاسٹ کریں جتنا زیادہ ووٹ کاسٹ ہو گا اتنی ہی مثالی جیت ہمارا مقدر بنے گی چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ تمام پولنگ پر ہمارے ایجنٹس، ساتھی سنگ دھڑے بھرپور ڈیوٹی دینگے اور رزلٹ لیکر آر او دفتر پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ ساتھیوں کی محنت رنگ لانے کا دن آگیا ہے آج تاریخی کامیابی پر سب تھکاوٹ دور ہو جائے گی۔