Published: 21-04-2024
پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 32 میں مسلم لیگ ق کے امیدوار چودھری موسیٰ الہٰی اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چودھری پرویز الہٰی کے درمیان زور کا جوڑ پڑا۔مسلم لیگ ق کے امیدوار چودھری موسیٰ الہٰی نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چودھری پرویز الہٰی کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق چودھری موسیٰ الہٰی 63 ہزار 536 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ چودھری پرویزا لہٰی صرف 18 ہزار 327 ووٹ ہی لے سکے۔