ضمنی الیکشن کے نام پر تماشا لگا، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات نہ کرا سکا: بیرسٹر گوہر

Published: 21-04-2024

Cinque Terre

چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد دیکھ رہا ہوں، 5 دنوں میں 3 سزائیں دلوانے والوں نے ایک جج سے اس کے بیٹے کا ولیمہ ملتوی کروایا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ووٹ اور پبلک کی سپورٹ سے ہی ایوان بننا چاہئے نہ کہ دھاندلی سے، پی پی 32 کے نتائج تسلیم کرنے والی بات تو ہے ہی نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نارووال میں ورکر کی ہلاکت پر دکھ ہوا، سب کو پرامن رہنا چاہئے، سیاسی جماعتوں کے ورکرز کو ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا چاہئے، عوام کو بانی پی ٹی آئی سے دور رکھنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔