Published: 21-04-2024
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم آئین و قانون اور ملک کے تحفظ کے لئے لڑتے رہیں گے، ہمارا قوم کے ساتھ معاہدہ ہے ہم حق سچ کے لیے لڑیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ آج پھر انٹرنیٹ بند کیا گیا ہے تاکہ الیکشن رزلٹ میں رودوبدل کیا جا سکے، دھاندلی پولنگ کے دوران نہیں پولنگ ختم ہونے کے بعد کی جاتی ہے، جو بھی صوتحال ہو گی عوام کے سامنے رکھیں گے،ہمارا لیڈر جیل میں موجود ہے لیکن عوام اس کے ساتھ ہے۔ادھر این اے 119 سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار شہزاد فاروق نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ووٹرز کو دھمکایا جا رہا ہے، پولیس ہمارے ووٹرز کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے، ہمارے ووٹرز کو 9 مئی کے کیسز کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سنگھ پورہ پولنگ اسٹیشن سے میرے دو پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے۔شہزاد فاروق کا مزید کہنا تھا کہ میرے ووٹ والے ڈبے تبدیل کیے گئے ہیں، سرکاری وزرا کمپین کر رہے ہیں الیکشن کمیشن نوٹس لے۔