Published: 24-04-2024
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے اور عوام سے عوام کے روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقی و خوشحالی کے لئے ایرانی شہروں اور صوبوں کے ساتھ قریبی روابط کی خواہش کا اظہار کیا، صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور شہر کی بھرپور ثقافتی تاریخ کو سراہا۔ایرانی صدر نے شاعر مشرق ڈاکٹر محمد اقبالؒ کی تعریف کی جنہیں ایران میں ’’اقبال لاہوری‘‘ کہا جاتا ہے۔