Published: 24-04-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ضلع گجرات میں موسیقی کا مقابلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے، ضلعی انتظامیہ گجرات اور آرٹس کونسل گوجرنوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام ضلع گجرات میں موسیقی کے مقابلے یکم جون کو ہوں گے، سرکاری و پرائیویٹ اسکولز، کالجز کے طلباء و طالبات موسیقی کے مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں آرٹس کونسل گوجرنوالہ ڈویژن کے افسران اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈائریکٹر گوجرنوالہ آرٹس کونسل غلام عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمشہ گیلانی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہ ورک نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز طلبا و طالبات میں چھپے ہوئے ہنر کو پہچاننے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ضلع سطح پر اول دوئم سوئم آنے والے طلباء و طالبات کو نقد انعامات دئے جائیں گے، مقابلے گورنمنٹ ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوں گے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع سطح پر کامیاب طلبہ و طالبات ڈویژن اور صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں شرکت کریں گے، مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند طلباؤ طالبات آرٹ کونسل کی ویب سائٹ یا آرٹس کونسل گوجرنوالہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔