گجرات کیلئے ماسٹرپلان‘ نیسپاک نے کلاسیفکیشن پر کام شروع کردیا

Published: 24-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع گجرات کے ماسٹر پلان، کلاسیفیکیشن پر کام جاری ہے، اربن ایریاز، رورل ایریاز، روڈ، زمین کے استعمال بارے پلان مرتب کیا جارہا ہے، ماسٹر پلان سے مسقبل میں ڈویلپمنٹ، روڈز دوسرے اضلاع و شہروں سے روابط اور نئے شہروں اور ہاوسنگ اسکیم کے قیام میں مدد حاصل ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں ماسٹر پلان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، چیف ٹاون پلاننگ نیسپاک مجاہد حسین سمیت میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران و بلڈنگ انسپکٹرز اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہاکہ ضلع گجرات کا رقبہ 3192 سکیر کلومیٹر ہے اور 1084 دیہات پر مشتمل ہے، ضلع گجرات کی آبادی 3219375 نفوس پر مشتمل ہے، ضلع میں 1 میونسپل کارپوریشن اور 8 میونسپل کمیٹیز کام کر رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مسقبل کے چیلنجر سے نمٹنے کے لیے ماسٹر پلاننگ نہایت ضروری ہے، ماسٹر پلان پر نیسپاک بطور کنسلٹنٹ کام کررہا ہے جلد ضلع گجرات کا ماسٹر پلان ڈیٹا کا بغور مشاہدہ کرنے بعد مرتب کرکے نوٹی فائی کردیا جائے گا