آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگےبڑھےگا:چیئرمین سینیٹ

Published: 29-04-2024

Cinque Terre

 چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ  کسی بھی معاشرےکےآگےبڑھنےمیں عدلیہ کا اہم کردارہوتا ہے، معاشرے عدل کی بنیاد پرہی ترقی کرتےہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  مرحومہ عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا، 58 ٹو بی کےخاتمے پر عاصمہ جہانگیر  بہت خوش تھیں، عاصمہ جہانگیرنےہمیشہ انسانی حقوق کےلیےآواز بلند کی، چارٹرآف ڈیموکریسی پرعملد رآمد کرانے کی ذمہ داری میری تھی۔