Published: 29-04-2024
اسرائیلی وزیر خارجہ کیٹز کا کہنا ہے کہ اپنے دفاع سے روکنا کھلے عام اسرائیل کی تباہی کا مطالبہ ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی قیادت کے وارنٹ جاری ہونے سے اسرائیلی فوجیوں کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ حماس غزہ کی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہا ہے۔واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف سے اسرائیلی وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کو اعلیٰ قانونی عہدیداروں کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے اشارے ملے ہیں۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر نیتن یاہو خوفزدہ اور غیر معمولی دباؤ کا شکار ہیں۔