Published: 29-04-2024
روس یوکرین جنگ میں شدت آگئی ہے، اس حوالے سے یوکرینی جنرل کے مطابق یوکرین کے مشرقی علاقے میں لڑائی میں تیزی آگئی ہے۔ کیف سے ملنے والی اطلاع کے مطابق یوکرینی جنرل نے کہا کہ مشرقی یوکرین میں لڑائی کی صورتحال خراب ہوگئی ہے۔ یوکرینی فوجی تین مقامات پر نئی پوزیشنوں پر واپس آ رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ فوجی دستوں نے اپنی افواج کی حفاظت کےلیے مغربی دیہات میں پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔ ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روس نے گزشتہ ہفتے یوکرین کی دفاعی تنصیبات اور بارودی گوداموں پر 35 میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ خبرایجنسی کے مطابق یوکرین نے روس کے 21 میزائلوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔