ظہور الٰہی شہیدکا سنگ دھڑا گجرات میں بھر پوربلدیاتی تیاری کیساتھ میدان میں اتریگا:۔چوہدری وجاہت حسین

Published: 29-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے حلقہ پی پی 32میں چوہدری موسیٰ الٰہی کی تاریخی کامیابی کے موقع پر عمائدین کے شکریہ ادا کرنے کے حوالے سے گرینڈ ظہرانہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن جب بھی ہوں ہماری تیاری مکمل ہے چوہدری ظہور الٰہی شہید کا سنگ دھڑا ضلع گجرات میں بھرپور بلدیاتی تیاری کیساتھ میدان میں اترے گا، بلدیاتی الیکشن جب بھی ہوں ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہمارے ساتھی تیاری رکھیں،بلدیاتی الیکشن کا بغل بج چکا جب بھی ہوئے ہماری تیاری مکمل ہو گی انہوں نے کہا کہ غیر جماعتی الیکشن ہوتے ہیں تو پہلے کی طرح آئندہ بھی ہم شجاعت حسین گروپ کیساتھ الیکشن لڑینگے اور ہماری پہلی کوشش یہی ہونی چاہئے کہ ہر وارڈ اور یونین کونسل سے ہمارا ایک امیدوار ہو گا اتحاد اسی میں ہے ہم سب نے اکٹھے چلنا ہے چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں چوہدری شافع حسین پنجاب میں اور چوہدری سالک حسین سے جو ہو سکتا ہے قومی اسمبلی میں گجرات کیلئے کام کر رہے ہیں، ہمارے دس امیدوار صوبائی اسمبلی میں ہیں ان سے علیحدہ میٹنگ کروں گا اور ان سے بلدیاتی الیکشن میں رزلٹ بھی لوں گا انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالف گہری نیند میں سوئے ہوئے ہیں جب یہ اٹھیں تو اس وقت ہمارا کام مکمل ہو گا گجرات سٹی میں میئر منتخب ہونا ہے جس کا انتخاب ہم سب نے مل جل کر اتفا ق رائے سے کرنا ہے میری راہنمائی، میری سرپرستی پورے ضلع کیلئے حاضر ہے آنے والے وقت میں بلدیاتی نظام میں جب بھی آتا ہے اپنا اپنا حصہ ڈالیں اللہ تعالیٰ پاکستان مسلم لیگ اور شجاعت گروپ کو کامیابی دے گا، چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ کس طرح شکریہ ادا کروں یہاں کئی پروپیگنڈے ہوئے مگر ہمیں کامیابی ملی اور چوہدری موسیٰ الٰہی کو آپ ساتھیوں کی محنت سے کامیابی حاصل ہوئی انہوں نے تقریرکا اختتام شعر کے ذریعے کیا کہ "کہہ رہا تھا شور دریا سے سمند ر کا سکون۔ جس کا جتنا ظرف ہے وہ اتنا ہی خاموش ہے