Published: 01-05-2024
فلسطینی گروپس حماس اور فتح نے مذاکرات کے ذریعے سیاسی اختلافات ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں گروپس فلسطینی اتحاد اور یکجہتی کے حصول کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر متفق ہیں۔وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ حماس اور فتح نے فلسطینی اتحاد کے فروغ کی کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق حماس اور فتح سیاسی ہم آہنگی کے لیے تفصیلی بات چیت کی غرض سے چین میں موجود ہیں۔ حماس اور فتح کے درمیان 2007 سے سیاسی اختلافات جاری ہیں۔