گوجرانوالہ:6سال قبل وکیل کوقتل کرکے بیرون ملک فرارہونیوالا ملزم آذربائیجان سے گرفتار

Published: 01-05-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گوجرانوالہ میں 6سال قبل وکیل کوقتل کرکے بیرون ملک فرارہونے آذربائیجان سے گرفتارکرلیاگیاٹیم آج رات ایک بجے کے بعدلیکرلاہورائیرپورٹ اترے گی  آرپی اوگوجرانوالہ کے حکم پہ سپیشل سیل انچارج خالدوریاء ٹیم کے ہمراہ  آذربائیجان گئے اورانٹرپول کی مددسے ملزم کی تلاش کی گئی ملزم ذیشان نوازنے 2019میں ساجدمحموددھدرایڈووکیٹ کوقتل کیاتھاخالدمحمودوریاء نے بتایاکہ ملزم کوآذربائیجان باکومیں گرفتاری کے بعد انٹرپول سے ملکرکارروائی مکمل کی گئی ہے ملزم نے 2019میں سیالکوٹ تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں قتل کیااوراسی روزبیرون ملک فرارہوگیاتھا آرپی او طیب حفیظ چیمہ کے حکم پہ تمام کارروائی مکمل کی گئی ملزم کوگرفتاری کے بعد آج آذربائیجان باکوسے پولیس سخت سکیورٹی میں لاہورائیرپورٹ لیکرپہنچے گی آرپی او کاکہناہے کہ سی آئی اے سپیشل سیل نے سالوں سے فرارملزم کوقانون کے کٹہرے میں لایاہے تاکہ مدعیان کوانصاف ملے۔