Published: 06-05-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات جلال چیمہ کالونی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے خانہ بدوشوں کی تین جھگیاں خاکستر ہو نے سے جہاں مظہر خانہ بدوش کی دو ماہ کی بچی جانبق ہوئی ہے۔وہاں متاثر خانہ بدوشوں کا بہت نقصان ہوا ہے۔ہنستا بنستے تین خاندان اجڑ گئے ہیں۔نہ انکے پاس رہنے کو کوئی جگہ نہ انکے پاس کھانے پینے کو کچھ ہے۔اور نہ ہی کوئی ڈی سی گجرات صفدرحسین ورک سمیت کوئی افسر انکی داد رسی کے لیے کوئی پہنچا ہے۔تین بدقسمت خاندان کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار۔اہنی آنکھوں کے سامنے اپنے گھروں کو آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں دیکھ کر بے بسی کی تصویر بنے ہوہے ہیں۔ آگ میں جھلسنے والی دوماہ کی بچی کے والد مظہر نے ڈی سی گجرات صفدرحسین ورک اور دیگر انتظامی افسران اور گجرات کے مسیحاؤں درددل رکھنے والوں۔اور صاحب حیثیت لوگوں سے اپیل کی ہے انکا کچھ نہیں بچا۔کوئی داد رسی کے لیے نہیں پہنچا۔ہماری داد رسی کی جاہے۔ہم دو وقت کے کھانے اور سر چھپانے کے لیے چھت کے لیے منتظر ہیں براہے کرم صاحب حیثیت حضرات کی توجہ کے طلبگار ہیں۔کم از کم ڈی سی گجرات صفدرحسین ورک حادثاتی امداد تو کروائی جاہے۔حکومت کے پاس اتنے وسائل ہیں۔مگرہم مسائل میں جھگڑے ہوہے ہیں۔