Published: 06-05-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) تھانہ کھاریاں صدر پولیس نے خواجہ سراحرا سجاد ولد منیر کی مدعیت میں تھانہ صدر کھاریاں کے ملازمین کے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق خواجہ سرا حراسجاد ولد منیر نے تھانہ صدر کھاریاں میں درخواست میں موقف بیان کرتے ھوئے کہا کہ وہ رات کو اپنے خاوند سجاد علی ساکن کھاریاں کے ہمراہ ڈنگہ روڈ پر جا رھی تھی کہ پولیس ملازمین پولیس ملازم عمربلال نے اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ روکا اور مجھے حراساں کیا مجھے حبس بجا میں رکھا جس پر تھانہ صدر کھاریاں نے اپنے پولیس ملازم عمر بلال اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف زیر دفعہ 342ت پ 155c مقدمہ درج کر اے ایس ای عابدحسین کو تفتیش افسر نامزد کردیا جبکہ اس سے کھاریاں شہر کے درجوں خواجہ سراؤں نے پولیس تھانہ صدر کھاریاں کے باہر احتجاج کیااور روڈ کو بلاک کردیا ڈی پی او گجرات کی مداخلت پر خواجہ سراؤں نے روڈ کھول دیا اور احتجاج ختم کردیا ذرائع کے مطابق ڈی پی او گجرات نے کانستیبل عمر بلال کو معطل کر دیا جبکہ ای جی پنجاب پولیس نے واقعہ کی انکوائری کر کہ رپورٹ تیار کرنے حکم دیا ھے۔