چیمپئنزٹرافی میں شرکت حکومت سے مشروط ہے: بھارتی کرکٹ بورڈ

Published: 07-05-2024

Cinque Terre

 نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شرکت حکومت سے مشروط ہے۔نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ راجیو شکلا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ابھی کافی وقت ہے، جو حکومت کہے گی وہی کریں گے،کسی بھی ملک میں ٹیم بھیجنے کا فیصلہ حکومت کی اجازت سے ہی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں شیڈول ہے۔