Published: 07-05-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ صدر کھاریاں گجرات میں خواجہ سراؤں کے احتجاج کا معاملہ۔ مقدمہ میں نامزد 09 خواجہ سرا گرفتار، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا گیا۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرتوڑ پھوڑ اور قانون ہاتھ میں لینے پر خواجہ سراؤں کے خلاف گذشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سید اسد مظفرسی سی ٹی وی فوٹیجز کے مصدقہ تجزیہ کے بعد مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ڈی پی او گجرات واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ڈی پی او گجرات واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری، قانون و انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ سید اسد مظفر