ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ: پاکستان نے ایک گولڈ اور 2 برانز میڈل جیت لیے

Published: 08-05-2024

Cinque Terre

 پاکستان نے ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ 2024 کے مقابلوں میں ایک گولڈ اور دو برانز میڈل اپنے نام کرلیے۔ابوظہبی میں ہونے والی ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کی 5 رکنی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سونے اور دو کانسی کے تمغے جیت لیے۔انڈر 18 کے ڈو کلاسک ایونٹ میں محمد یوسف علی اور عمر یاسین نے فائنل میں قازقستان کو شکست دے کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈیا جیتا۔اس کے علاوہ اسرا وسیم اور کائنات عارف نے ڈو شو اور ڈو کلاسک کی سینئر ویمنز کیٹیگری میں پاکستان کے لیے 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔