انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی نئی رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

Published: 13-05-2024

Cinque Terre

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے نئی رینکنگ جاری کر دی، اذلان شاہ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔عالمی رینکنگ میں ہالینڈ پہلے، بیلجیم دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان ٹیم ریکنگ میں 15ویں سے 16 ویں نمبر پر آگئی، اذلان شاہ ہاکی کپ جیتنے پر جاپان عالمی رینکنگ میں 16ویں سے 15 ویں پوزیشن پر آگیا۔یاد رہے کہ اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل میچ پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان کو پینلٹی شوٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، مقابلہ 2-2 سے برابر رہا جس پر میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹس پر کیا گیا۔جاپان نے پاکستان کے خلاف 5 میں سے 4 گول داغے جبکہ پاکستان 5 پینلٹی شاٹس میں سے صرف ایک ہی گول کر سکا اور جاپانی کیپر نے پاکستان کے وار ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو بھاری مارجن سے جیت دلوائی۔