ہالی وڈ اداکار اسٹیو بشسیمی کو نامعلوم شخص نے حملہ کرکے زخمی کردیا

Published: 15-05-2024

Cinque Terre

نیو یارک: ہالی وڈ اداکار اسٹیو بشسیمی کو نامعلوم شخص نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق 66 سالہ اداکار کو چہرے اور آنکھ پر چوٹیں آئی ہیں اور ان کو اسپتال لے جایا گیا۔اسٹیو بشسیمی کی بائیں آنکھ میں زخم، سوجن اور خون بھی نکلا ہے اور واقعہ 8 مئی کو پیش آیا۔پولیس نے ملزم کا حلیہ اور اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کردی ہے اور تحقیقات شروع کردی۔