Published: 15-05-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے لیسکو قصور سرکل کے SE، ایکسین اور ایس ڈی اوز کیساتھ میٹنگ کی اور بجلی چوروں کے خلاف مزید سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، جس میں قصور پولیس لیسکو آفیشلز کو بھرپور سپورٹ فراہم کرے گی، میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن، سرکل افسران اور اے ایس پی UT نے بھی شرکت کی، میٹنگ میں مقدمات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے امور کو زیر بحث لایا گیا۔